ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمال مشرقی لبنان میں بم دھماکا، دو ہلاک

شمال مشرقی لبنان میں بم دھماکا، دو ہلاک

Fri, 31 Mar 2017 19:17:01    S.O. News Service

بیروت،31مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لبنان کے شمال مشرقی سرحدی قصبے عرسال میں ہونے والے زور دار دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ لبنانی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں شامی تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا عرسال کے نواحی علاقے الشفق میں کھڑے ٹرک میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق شام کے سرحدی قصبے القْصیر سے تھا۔ یہ قصبہ لبنانی سرحد کے انتہائی قریب واقع ہے۔ زخمی ہونے والوں کا تعلق بھی شام ہی سے ہے۔ لبنانی قصبے عرسال میں ہزاروں شامی مہاجرین مقیم ہیں۔ اس علاقے میں مذہبی انتہا پسند بھی خاصے فعال خیال کیے جاتے ہیں۔
 


Share: